Roznama Nasar

Khabroon ki Duniya

Sports

”وہاب ریاض کو مونچھوں والا ایکشن بدل لینا چاہئے کیونکہ۔۔۔“ رمیز راجہ نے وہاب ریاض کو جشن منانے کا اندازہ بدلنے کا مشورہ دیتے ہوئے ایسی ’جگت‘ لگا دی کہ آپ ہنسی سے بے حال ہو جائیں گے

لاہور  پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) تھری میں جہاں سنسنی خیز میچ دیکھنے کو ملے تو وہیں کھلاڑیوں کے نئے سٹائل اور جشن منانے کے نئے انداز بھی سامنے آئے جن میں وہاب ریاض کا وکٹ لینے کے بعد مونچھوں پر انگلیاں پھیرنے کا سٹائل بھی شامل تھا۔

پی ایس ایل کے بعد انہوں نے پاکستانی ٹیم کی جانب سے کوئی میچ تو نہیں کھیلا البتہ امید یہی ہے کہ وہ جب بھی میچ کھیلیں گے تو وکٹ لینے کے بعد جشن منانے کا یہی انداز اپنائیں گے لیکن رمیز راجہ کا خیال ہے کہ انہیں یہ انداز چھوڑ کر کوئی نیا اندازا پنا لینا چاہئے اور اس کی انتہائی دلچسپ وجہ بھی بتا دی۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رمیز راجہ نے کہا کہ میرے خیال میں وہاب ریاض کو اپنا انداز بدل لینا چاہئے کیونکہ اگر انہوں نے 60 سے 65 وکٹیں حاصل کر لیں تو ہر وکٹ کے بعد مونچھوں پر انگلیاں پھیرنے کے باعث ان کی مونچھیں ”مٹ“ جائیں گی۔

Our team will be joining dropbox, where our expertise in reading, collaboration and syncing across devices finds a fitting home.

LEAVE A RESPONSE

Your email address will not be published. Required fields are marked *