Roznama Nasar

Khabroon ki Duniya

International

مقبوضہ کشمیر میں حالیہ ظلم و بربریت کے بعداقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد ناگزیرہے:ملیحہ لودھی

نیویارکاقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں حالیہ ظلم و بربریت کے بعد اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل ناگزیر ہوچکا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ملیحہ لودھی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ نوجوانوں کا قتل قابل مذمت ہے موجودہ قتل و غارت وحشیانہ قبضے کی یاد دلاتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ نہتے کشمیری بھارتی ظلم کا شکار ہورہے ہیں،پاکستان کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی حمایت جاری رکھے گا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ مسئلہ کشمیر کا پر امن حل سلامتی کونسل کی قراردادوں میں موجود ہے،سلامتی کونسل کی قرارداد پر عمل سے ہی جنوبی ایشیا میں امن قائم ہوگا اوربھارتی فورسز کی ظالمانہ کارروائیوں کو فوری بند کرانا ہوگا۔

Giving students an college homework appreciation of science.

LEAVE A RESPONSE

Your email address will not be published. Required fields are marked *