Roznama Nasar

Khabroon ki Duniya

Politics

جمیعت علمائے پاکستان(جے۔یو۔پی) این اے۔61(پی پی۔17) یوتھ ونگ کے عہدیداران کا اعلان کر دیا گیا۔

راولپنڈی (رپورٹر) جمیعت علمائے پاکستان (جے۔یو۔پی) این اے۔61(پی پی۔17) کے منتظمین کا اہم اجلاس مرکزی آفس نصیر آباد میں مقصود احمد کھوکھر کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ جس میں محمد کاشف امیدوار برائے این اے۔54 اور دیگر عہدیداران نے خصوصی شرکت کی ۔ تفصیلات کے مطابق جمیعت علمائے پاکستان (جے۔یو۔پی) این اے۔61(پی پی۔17) کے منتظمین کا اہم اجلاس مرکزی آفس نصیر آباد میں مقصود احمد کھوکھر کی زیر صدارت منعقد ہوا۔اجلاس کے دوران جمیعت علمائے پاکستان (جے۔یو۔پی) یوتھ ونگ کے قیام کا اعلان کیا گیا۔ جس میں سردار عبداللہ نواز کو این اے۔61(پی پی۔17) سے یوتھ ونگ کا صدر نامزد کیا گیا۔ جس پر مرکزی آفس کے تمام عہدیداران نے یوتھ ونگ کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دی مقصود احمد کھوکھر نے نو منتخب یوتھ ونگ صدر سردار عبداللہ نواز سے باقی عہدیداران کی ایگزیکٹو باڈی جلد تشکیل دینے کی ہدایت کی ۔ یوتھ ونگ کے ساتھ ساتھ خواتین ونگ کے انعقاد کا اعلان بھی کیا گیا جبکہ خواتین ونگ کی عہدیداران کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ یوتھ ونگ کے نو منتخب صدر نے مقصود احمد کھوکھر کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ �آپ کی ہدایت کے مطابق دیگر عہدیداران کی لسٹ جلد مہیا کر دی جائے گی۔ اجلاس کے آخر میں مقصود احمد کھوکھر نے یوتھ ونگ کے عہدیداران کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

I’m sorry I could not write essay writer a more personal letter but I have written about 600+ letters.

LEAVE A RESPONSE

Your email address will not be published. Required fields are marked *