Roznama Nasar

Khabroon ki Duniya

National Politics

آئندہ آنے والی نسلوں کے لیے ڈیمز بنانے کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ پاکستان کسان اتحاد ضلع راولپنڈی

راولپنڈی(رپورٹر سے) پاکستان کسان اتحاد ضلع راولپنڈی آئندہ آنے والی نسلوں کے لیے ڈیمز بنانے کی مکمل حمایت کرتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کسان اتحاد ضلع راولپنڈی کے عہدیداران کا ایک اہم اجلاس زیرِ صدارت سینئرنائب صدر ضلع راولپنڈی/ اسلام آباد میاں ریاض احمد منعقد ہوا۔ جس میں چوہدری محمد ایوب، کنوینئر ضلع راولپنڈی، سردار عبداللہ آفس سیکرٹری ، محمد اعظم ممبراور دیگر ورکرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ضلع راولپنڈی کے کنوینئر چوہدری محمد ایوب نے ڈیمز بناؤ تحریک کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔ اور کہا کہ پاکستان کسان اتحاد اس عمل میں پیچھے نہیں رہے گی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے میاں ریاض احمد نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کے اس عزم کو سراہتے ہوئے اس بات کا عزم کیا کہ پاکستان کسان اتحاد بھی اپنی آنے والی نسلوں کے لیے ڈیمز بنانے کی اس مہم میں بڑھ چڑھ کر نہ صرف حصہ لے گی بلکہ جہاں تک ممکن ہوا پاکستان کسان اتحادبھی فنڈ ریزنگ میں بھر پور حصہ لے کر آنے والی نسلوں کا مستقبل سنوارے گی ۔ آخر میں میاں ریاض احمد نے آنے والے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

It would be great to see you in the future so I can hear about hire essay writer all of your essay helper outstanding successes.

LEAVE A RESPONSE

Your email address will not be published. Required fields are marked *