Roznama Nasar

Khabroon ki Duniya

National Politics

عوامی آدمی ہوں اور عوامی بنیادی مسائل ہی اولین ترجیح ہیں۔ ملک حفیظ الرحمن ٹیپو

الیکشن میں مخالفین کو ٹَف ٹائم دیں گے۔
اسلام آباد(رپورٹر) حلقہ این اے 54سے آزاد امیدوار برائے قومی اسمبلی ملک حفیظ الرحمن ٹیپوکے اعزاز میں گولڑہ موڑ میں الیکشن مہم کے سلسلے میں کارنرمیٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق حلقہ این اے 54سے آزاد امیدوار برائے قومی اسمبلی ملک حفیظ الرحمن ٹیپو نے الیکشن مہم کے سلسلے اپنے اعزاز میں گولڑہ موڑ میں منعقد ایک کارنر میٹنگ میں شرکت کی ۔ کارنر میٹنگ کے منتظمین میں محمد نثار راجپوت، مدینہ کالونی اسلام آباد، عامر خان بھنڈانہ، چوہدری محمد اشفاق، مدینہ کالونی، بابا غلام نبی راجپوت، محمد شوکت راجپوت اور خان نزاکت خان شامل تھے، جبکہ کارنر میٹنگ میں سٹیج سیکرٹری کے فرائض معروف سماجی کارکن اور گولڑہ موڑ کی نامور شخصیت افتخار ہاشمی نے ادا کیے۔ ملک حفیظ الرحمن ٹیپو نے روزنامہ نصر سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوامی آدمی اور عوامی بنیادی مسائل ہی اولین ترجیح ہیں، اور میرے دروازے عوام کے لیے ہمہ وقت کھلے ہیں۔ انشاء اللہ اپنے علاقے کے عوام کے تعا ون سے مخالفین کوٹَف ٹائم دیں گے ،شرکاء کے توجہ دلانے پر ملک حفیظ الرحمن ٹیپو نے کہا کہ علاقے کے بنیادی مسائل جن میں قبرستان کا مسئلہ سرِ فہرست ہے اس کے لیے میں عنقریب جگہ کا انتخاب کروا دوں گا تاکہ لوگوں کو قبرستان کے سلسلے میں اِدھر اُدھر نہ دیکھنا پڑے۔ پانی کے مسئلے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ یہ مسئلہ بھی بہت جلد حل ہو جائے گا۔ کارنر میٹنگ میں ملک مہربان، حاجی اسلم، شاہد مغل سرائے خربوزہ کے علاوہ دیگر عہدیداران، ورکرز اور علاقے کو عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

What I am most proud of is that my enthusiasm, dedication, and passion order online research paper for teaching never disappeared.

LEAVE A RESPONSE

Your email address will not be published. Required fields are marked *