Roznama Nasar

Khabroon ki Duniya

National Politics

ملکِ خداداد کے لوگوں کی پریشانیوں کا حل قرآنی منشور میں ہے۔ صاحبزادہ خالد محمود علوی

عوام بار بار کے آزمائے ہوئے کرپٹ لوگوں کو نہ آزمائیں۔ قرآنی منشور کی حمایت ہی     کامیابی کی ضمانت ہے ۔
راولپنڈی (سردارعبد اللہ)متحدہ مجلسِ عمل کے متفقہ نامزد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی PP-15 صاحبزادہ خالد محمود علوی نے جمیعت علماء پاکستان PP-15 کے صدر مقصود احمد کھوکھر کے ہمراہ الیکشن مہم کے سلسلے میں مرکزی بازار نصیر آباد کا دورہ کیا۔ اپنے دورہ کے دوران ر وزنامہ نصر سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اس بات کا اظہار کیا کہ ملکِ خداداد کے لوگوں کی پریشانیوں کا حل قرآنی منشور میں ہے۔ اس موقع پرمتحدہ مجلسِ عمل کے دیگر عہدیداران اور ورکرز نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ مجلسِ عمل کے متفقہ نامزد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی PP-15 صاحبزادہ خالد محمود علوی نے الیکشن مہم کے سلسلے میں مرکزی بازار نصیر آباد کے دورہ کے دوران ر وزنامہ نصر سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اس بات کا اظہار کیا کہ ملکِ خداداد کے لوگوں کی پریشانیوں کا حل قرآنی منشور میں ہے۔ عوام بار بار کے آزمائے ہوئے کرپٹ لوگوں کو نہ آزمائیں، قرآنی منشور کی حمایت ہی کامیابی کی ضمانت ہے ،کیونکہ یہ آزمائے ہوئے لوگ پھر اقتدار میں آ کر بجائے عوام کی حالت سدھارنے کے خود اپنی حالت سنوارنے میں لگ جاتے ہیں، اور 5 سال کے لیے عوام کو بھول جاتے ہیں۔ اس دوران جمیعت علماء پاکستان PP-15 کے صدر مقصود احمد کھوکھر نے کہا کہ 25جولائی آپ کے امتحان کا دن ہے اور انشاء اللہ مجھے امید ہے کہ اس علاقے کے غیور عوام اپنے ضمیر کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے اپنا ووٹ صحیح حقدار تک ضرور پہنچائیں ، تاکہ آپ کو اپنے مسائل کے حل کے لیے یہ نہ سوچنا پڑے کہ اب کون آئے اور ہمارے مسائل کو حل کرے۔ آپ صحیح اور مخلص لوگوں کو منتخب کریں، آخر میں صاحبزادہ خالد محمود علوی نے مقصود احمد کھوکھر اور دیگر لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔

.

LEAVE A RESPONSE

Your email address will not be published. Required fields are marked *